30 اپریل 2015 - 10:59
نائیجر: بوکو حرام کے حملے، 74 افراد جاں بحق

نائیجر کے حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد گروہ بوکو حرام کے حملوں میں چوہتر افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائیجر کی حکومت نے منگل کے دن اعلان کیا کہ گزشتہ ہفتے کے آخری دنوں میں بوکو حرام دہشتگرد گروہ کے حملوں میں اٹھائیس عام شہری اور چھیالیس فوجی مارے گئے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق نائیجر کے وزیر داخلہ ہاسومی ماساؤ دو، نے کہا ہے کہ ان افراد کو بوکو حرام نے چاڈ جھیل میں ایک جزیرے پر حملہ کر کے قتل کیا- نائیجر کے وزیر داخلہ نے اس جزیرے کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ بوکو حرام کے حملوں میں نو افراد زخمی اور بتّیس لاپتہ بھی ہوئے ہیں- نائیجر کے حکام نے بوکو حرام کے ہاتھوں چوہّتر افراد کی ہلاکتوں کے بعد اس ملک میں تین دن کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے- نائیجر کے وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جزیرہ کرمگا میں واقع ایک فوجی چھاؤںی پر حالیہ حملوں کے دوران دہشتگرد گروہ بوکو حرام کے ایک سو چھّپن عناصر ہلاک ہوئے ہیں- واضح رہے کہ نائیجر، چاڈ، کیمرون اور نائیجیریا نے دہشتگرد گروہ بوکو حرام کے حملوں کے خاتمے کےلئے مشترکہ آپریشن شروع کر رکھا ہے- واضح رہے کہ گزشتہ چھ برس کے دوران بوکو حرام دہشتگرد گروہ کے حملوں میں تیرہ ہزار افراد جاں بحق اور تقریبا پندرہ لاکھ،دیگر بے گھر ہوئے ہیں-

.......

/169